22 نومبر 2018
تازہ ترین
دنیا کے 140 ملین بچے وٹامن اے کی شدید کمی کا شکار،یونیسیف

اقوام متحدہ بچوں کے عالمی ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ دنیا میں140 ملین بچوں کی زندگیوں کو سخت خطرات لاحق ہیں۔یونیسیف میں عالمی فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر وکٹر آگوایو نے بتایا ہے کہ بچے وٹا من اے کی شدید کمی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے انہیں اندھے اور بہرے پن کے ساتھ ساتھ موت کا بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں پہلی بار بچوں کے حوالے سے ایسی المناک صورتحال کا سامنا ہے، اقتصادی مشارکت میں کمی کی وجہ سے وٹامن کی کمی کو پورا کرنے کا پروگرام بری طرح متاثر ہوا ہے، یہ صورتحال اسی طرح جاری رہے گی تو اس حوالے سے ہونے والی اب تک کی پیشرفت کے ضائع ہونے کا امکان ہے۔ دنیا بھر کے بچوں کو وٹامن اے کی بطور سپلیمنٹ فراہمی کا کوٹہ 2016 میں 79 فیصد سے گھٹ کر54 فیصد ہوگیا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟