دنیا کے بلند ترین ہوٹل کا افتتاح  

 دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے بعد دنیا کا بلند ترین لگږری ہوٹل بھی تعمیر کرلیا گیا ،75 منزلہ جیورا ہوٹل کی اونچائی 356 میٹر ہے جو 528 کمروں پر مشتمل ہے۔ عرب نیوز کے مطابق یہ لگږی ہوٹل شیخ زید روڈ پر دبئی انٹرنیشنل فائنینشیل سینٹر کی بلڈنگ کے قریب قائم کیا گیا ، جس کا نام جیوورا ہے۔ اس 75 منزلہ ہوٹل کی اونچائی 356 میٹر ہے، جو 528 کمروں پر مشتمل ہے، جن میں 232 ڈیلکس کمرے اور 265 سنگل بیڈ رومز شامل ہیں ۔اس ہوٹل میں سوئمنگ پول، ہیلتھ کلب، سنوکر کلب، جم اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟