کمبوڈیا کی ایک کشتی کو دنیا کی سب سے لمبی ڈریگن بوٹ کا اعزاز مل گیا۔ کشتی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ۔ اس کشتی کی لمبائی 87.3میٹر ہے جبکہ اس سے پہلے یہ اعزاز چین کی ایک کشتی کے پاس تھا، جس کی لمبائی 77.8 میٹر تھی۔ رپورٹ کے مطابق نئی تیار کی گئی کشتی کو 179 افراد مل کر چلا سکتے ہیں۔ کمبوڈین حکام کے مطابق اس کی تیاری پر 60 ہزار ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔