22 فروری 2019
تازہ ترین
دنیا کی تیز ترین طلاق

شادی کسی بھی انسان کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتی ہے اور فریقین تمام عمر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا عہد کرتے ہیں لیکن ایک نوبیاہتا جوڑے نے مختصر ترین شادی کرتے ہوئے محض 3 منٹ میں ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت میں ایک نوبیاہتا جوڑے نے دنیا کی مختصر ترین شادی کی انوکھی تاریخ رقم کی اور کمرہ عدالت سے باہر جانے سے قبل ہی 3منٹ میں شادی توڑ دی۔ بتایاگیا ہے کہ کمرہ عدالت میں شادی کے معاہدے پر دستخط کے بعد دونوں فریقین کمرہ عدالت سے باہر جارہے تھے کہ دلہن حادثاتی طور پر پھسل گئی اور اس موقع پر دلہا نے اپنی بیگم کو بیوقوف کہا۔ نئی نویلی دلہن جو اپنے دلہے کے سنگ خیالوں ہی خیالوں میں خوبصورت خواب بننے میں مگن تھی، پہلے ہی روز ایسے نازیبا الفاظ سن کر پہلے تو سخت پریشان ہو گئی، تاہم آئندہ آنے والے دنوں میں مزید برے سلوک سے بچنے کیلئے دلہن نے جج سے طلاق کا فیصلہ لے لیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟