25 ستمبر 2018
تازہ ترین
دنیا کا پہلا حقیقی بیزل لیس سمارٹ فون

اگر تو آپ ایسا سمارٹ فون لینا چاہتے ہیں جس کے فرنٹ پر بس سکرین ہی ہو تو اچھی خبر یہ ہے کہ چینی کمپنی کی نئی فلیگ شپ ڈیوائس یہ خواب پورا کرنے والی ہے۔ ویوو کے نئے فلیگ شپ فون نیکس نے اب کانسیپٹ ڈیوائس سے حقیقی شکل اختیار کرلی ہے اور اس کے فرنٹ پر متاثر کن 91.24 فیصد سکرین ٹو باڈی ریشو دیا گیا ہے۔ ویوو نیکس میں سنیپ ڈراگون 845 پراسیسر اور 8 جی بی ریم موجود ہے۔ 6.59 انچ کا الٹرا فل ویو ڈسپلے کے لیے فرنٹ کیمر ے کو سکرین سے غائب کرکے باڈی کے اندر دیا گیا ہے جو کسی ٹوسٹر کی طرح اوپر نکلتا ہے۔ اس فون کو رواں سال فروری میں کانسیپٹ ڈیوائس ایپکس کی شکل میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر پیش کیا گیا تھا اور اب اسے حتمی شکل کے ساتھ فروخت کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق فرنٹ کیمرہ ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں پوپ اپ کی شکل میں نکلتا ہے۔ اسی طرح فون کی سکرین میں فنگرپرنٹ سکینر نصب کیا گیا ہے جبکہ ائیرپیس کو سکرین کے نیچے منتقل کردیا گیا ہے۔ ویوو کا دعویٰ ہے کہ اس نے نئی ٹیکنالوجی سکرین سائونڈ کاسٹنگ کا استعمال کیا گیا ہے جس کی مدد سے سکرین کو ہی آڈیو آئوٹ پٹ کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ اس کے بیک پر 12 اور 5 میگا پکسل کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ ویوو کے دیگر فونز کی طرح اس کیمرہ سیٹ ایپ میں اے آئی ٹیکنالوجی دی گئی ہے تاکہ اشیاکو سکین اور شناخت کیا جاسکے۔ اس فون میں 256 جی بی سٹوریج اور 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ یہ فون اب چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جبکہ دیگر ممالک اور قیمت کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا۔ …


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟