14 نومبر 2018
تازہ ترین
 دنیا کا سب سے چھوٹا کمپیوٹر تیار

 یونیورسٹی آف مشی گن کے ماہرین نے دنیا کا سب سے چھوٹا کمپیوٹر بنالیا، جس کی لمبائی اور چوڑائی 0.3 ملی میٹر ہے۔ اس کامیابی کے بعد یونیورسٹی آف مشی گن نے آئی بی ایم کے مختصر ترین کمپیوٹر کا ریکارڈ توڑ ڈالا ، تاہم آئی بی ایم اور خود مشی گن ماہرین کو یقین نہیں کہ یہ کمپیوٹر ہے بھی یا نہیں کیونکہ کمپیوٹر بند کرتے ہی پروگرامنگ اور میموری ختم ہوجاتی ہے۔ مشی گن یونیورسٹی میں کمپیوٹر انجینئرنگ کے پروفیسر ڈیوڈ بلائو نے اسے تیار کیا ، جس نے مارچ 2018 میں آئی بی ایم کے بننے والے ایک باریک ترین کمپیوٹر کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ اسے مائیکرو موٹے کا نام دیا گیا جس کے سامنے چاول کا دانہ بھی بہت بڑا دکھائی دیتا ہے۔ یہ کمپیوٹر صرف ایک کام کرتا ہے اور وہ درجہ حرارت کی پیمائش ہے۔ یہ اتنا حساس ہے کہ ٹرانسمیشن ایل ای ڈی بھی اس کے اندر خلل ڈال سکتی ہے۔ اتنے چھوٹے کمپیوٹر کی تیاری میں تخلیق کار کو اپنا مقصد محدود کرنا پڑا ہے اور یہ روشنی کی مدد سے آن یا آف ہوتا ہے۔ اس میں ڈائیوڈز کے ذریعے کپیسٹرز کا سوئچ کھولا اور بند کیا جاتا ہے اور یہ معمولی بجلی استعمال کرتا ہے لیکن یہ چھوٹے سے علاقے میں معمولی سی تبدیلی بھی نوٹ کر سکتا ہے جن میں خلیات کے گوشے، صحت مند خلیات کے مقابلے میں قدرے گرم رسولیوں کی شناخت اور دیگر حساس امور انجام دے سکتے ہیں۔ اسی بنا پر ماہرین اسے طبی آزمائش مثلاً کینسر اور جسمانی امراض کے لئے استعمال کر سکتے ہیں یہاں تک کہ گھونگھے جیسے ایک چھوٹے کیڑے میں بھی بائیو کیمیکل عمل کی شناخت کی جاسکتی ہے۔ اگرچہ اس میں مکمل طور پر پروسیسر لگا ہے لیکن بجلی بند کرتے ہی اس کا ڈیٹا اور معلومات غائب ہوجاتی ہے۔ اسی بنا پر بعض افراد اسے کمپیوٹر کہنے میں ہچکچا رہے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟