21 اپریل 2021
تازہ ترین
دنیا کا سب سے خوبصورت جزیرہ  

دنیا کا سب سے خوبصورت جزیرہ  

برسوں قبل کینیڈا کے اس علاقے میں ایک پہاڑی سمندر سے نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اسکا رقبہ ڈیڑھ ایکڑ تک پھیل گیا۔ اب  اس پہاڑی کے نام سے منسوب جزیرے کو  فروخت کیا جارہا ہے اور نیلام گھر والوں نے کہا ہے کہ اسکی قیمت 14لاکھ 30ہزار ڈالر مقرر ہوئی ہے۔ دل کی شکل کا یہ جزیرہ  دوسری خاص عصری خصوصیات نہ رکھنے کے باوجود  ایسا ہے کہ متمول افراد ہی اسکی خریداری کر سکتے ہیں۔ اس پہاڑی جزیرے کے چاروں جانب  چمکتا ہوا نیلا پانی پھیلا ہوا ہے۔ پائن کے درخت لگے ہوئے ہیں۔ یہاں ایک کاٹیج بھی بنا ہوا ہے جو اصل عمارت سے کچھ فاصلے پر ہے جبکہ اس پر بنی عمارت میں 3بیڈ روم ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟