دنگل کو ملا بیسٹ ایشین فلم کا خطاب

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم دنگل نے آسٹریلیا میں بیسٹ ایشین فلم کا خطاب اپنے نام کرلیا۔گفلم دنگل نے بھارت سمیت  دنیا بھر میں خوب کامیابیاں سمیٹیں جب کہ فلم نے چین میں ایک ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے بیرون ملک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی بھارتی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ۔بیسٹ ایشین فلم ایوارڈ کے لئے جیوری کمیٹی کی ممبر اور معروف بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے اس بات کی تصدیق کی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے فلم کی ٹیم کو بیسٹ ایشین فلم کا ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد دی، ساتھ ہی انہوں نے جیوری کمیٹی کے چیئرمین ہالی وڈ اداکار رسیل کروے کے ساتھ اپنی تصویر ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا متفقہ فیصلہ تھا۔