13 نومبر 2018
 دل کے خراب جین موت کا سبب

برطانیہ میں ایک رفاحی ادارے نے متنبہ کیا ہے کہ ملک میں چھ لاکھ سے زیادہ افراد خراب جین کے سبب امراض قلب یا اچانک موت کے خطرے سے دو چار ہیں اور ان میں سے زیادہ تر اس بات سے لا علم ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی ہارٹ فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ پہلے جو اندازہ لگایا گیا تھا اس سے ایک لاکھ یا اس سے بھی زیادہ افراد میں ایسے امراض قلب کا خدشہ ہے جس سے اچانک موت واقع ہو سکتی ہے۔ادارے کے مطابق ورثے میں ملنے والی اس بیماری کے بارے اب زیادہ معلومات موجود ہیں۔کسی بچے میں اگر یہ مرض موروثی ہے تو ان میں اس مرض کے بڑھنے کے 50 فیصد خطرات ہیں۔ادارے نے خدشہ ظاہر کیا کہ خراب جین والے افراد کی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ ابھی تک اس کی جانچ پوری نہیں ہو سکی ہے۔ہر ہفتے برطانیہ میں 35 سال یا اس سے کم عمر کے بظاہر 12 صحت مند شخص کی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوجاتی ہے اور جس کی کوئی وجہ نہیں ہے سوائے اس کے کہ ان کا دل کتنا صحت مند تھا یا اس کی کیا حالت تھی اس کی جانچ نہیں کی گئی تھی۔مغربی لندن کے ہونسلو میں رہنے والے 16 سالہ منندر برک کے اپنی سالگرہ کے دن بیہوش ہو جانے کے بعد ان کے اہل خانہ کے دل کی جانچ کی گئی جس میں پتہ چلا کہ اس کے چھوٹے بھائی منویر اور ان کی والدہ اندردیپ میں دل کی بیماری پیدا کرنے والے خراب جین چلے آ


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟