23 ستمبر 2018
تازہ ترین
دل کی شکل میں طواف خانہ کعبہ کی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول

 رواں برس حج کے دنوں میں احمد حاضر نامی ایک شہری نے خانہ کعبہ میں طواف اور دیگر مناسک کی بہت سی تصاویر اپنے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیں جن میں طواف خانہ کعبہ کی ایک تصویر کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ اس تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ حجاج کرام کے طواف کے دوران ایسا موقع بھی آیا کہ منظر دل کی شکل میں بدل گیا۔احمد کا کہنا ہے کہ اس نے خانہ کعبہ کے یہ روح پروز مناظر فوری طور پر اس لئے شائع نہیں کئے کہ لوگ جب حج کی ادائیگی کے بعد اپنے وطن کو لوٹ جائیں تو وہ بھی اس تصویر کو شیئر کر سکیں۔احمد حاضر نے 7 ذی الحج سے سعودی فضائیہ کی ٹیم کے ہمراہ خانہ کعبہ کے فضائی مناظر کا جائزہ لیتے ہوئے ایسی کئی تصاویر اتاریں جنہیں وہ ایک ایک کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر حرم مکی میں طواف کی تصاویر اتارنے میں بہت جلدی سے کام لیتے تھے کیونکہ جاری طواف کے باعث مناظر سکینڈوں میں تبدیل ہو رہے تھے۔ اس دوران اتفاقی طور پر ایک ایسا موقع آیا جب حجاج کرام خانہ کعبہ کے گرد دل کی شکل میں اکٹھے ہوئے تو میں نے یہ منظر فوری طور پر کیمرے میں محفوظ کرلیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟