22 ستمبر 2018
دلیر مہندی کا عمران خان کیلئے ویڈیو پیغام

بھارت کے نامور پنجابی گلوکاردلیر مہندی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لئے نہایت خوبصورت پیغام جاری کیا ۔ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد جہاں عمران خان کو دنیا بھر کے سربراہان کی جانب سے  پیغامات موصول ہورہے ہیں،  وہیں بھارت سے بھی سیاستدانوں اور کرکٹرز کی جانب سے عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ نامور بھارتی گلوکار دلیر مہندی نے بھی عمران خان کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مبارکباد دی ہے۔ سب سے پہلے تو دلیر مہندی نے عمران خان اور پوری پاکستانی عوام کو مبارکباد دی اور کہا رب بہت کمال کا دن لے کر آیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا دونوں ملکوں کے درمیان پیار محبت بڑھے یہی میری خدا سے دعا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا مجھے پوری امید ہے عمران بھائی پاکستان کے لئے اور پوری دنیا کے لئے بہت اچھا کام کریں گے۔ واضح رہے کہ دلیر مہندی کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اور کپل دیو نے بھی عمران خان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا تھا ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟