21 نومبر 2018
تازہ ترین
دفترخارجہ کی آسیہ  کی بیرون ملک روانگی  کی خبرکی تردید

 ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں موجود ہے۔  ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں موجود ہے جب کہ بیرون ملک روانگی کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں۔ اس سے قبل آسیہ مسیح کے وکیل ایڈووکیٹ سیف الملوک نے بی بی سی سے گفتگو میں رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آسیہ کو ملتان جیل سے رہا کردیا گیا۔ دوسری جانب آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی متضاد خبریں زیرگردش ہیں کہ انہیں نورخان ایئربیس سے ہالینڈ روانہ کردیا گیا ہے جب کہ ان کے خاندان کے علاوہ پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر بھی جہاز میں سوار تھے۔ آسیہ مسیح کی رہائی پر تحریک لبیک پاکستان نے رد عمل میں کہا کہ آسیہ کی رہائی حکومتی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، پورے پاکستان کی فضا آسیہ کی رہائی کی خبر سن کر غم و کرب میں مبتلا ہے، معاہدہ کی خلاف ورزی کر کے بدعہدی کی سیاہ تاریخ رقم کی گئی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟