25 جون 2019
تازہ ترین
دسمبر میں مہنگائی میں 0.41 فیصد کمی کا انکشاف

دسمبر میں مہنگائی میں 0.41 فیصد کمی کا انکشاف

ادارہ شماریات کی ماہانہ بریفنگ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دسمبر کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ چار ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم سال 2018 کے آخری مہینے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں دسمبر 2017 سے کہیں زیادہ تھیں۔ سال 2018 کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافہ، پٹرول 23 اعشاریہ سات فی صد، ڈیزل 29  فیصد اور مٹی کا تیل 22 فیصد مہنگا ہوا جبکہ گیس کی قیمت ایک سال میں 85فیصد بڑھ گئی۔ پاکستان شماریات بیورو کی ماہانہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اشیا کی قیمتیں سال بھر بڑھتی رہیں، مگر دسمبر میں مہنگائی کی شرح چھ اعشاریہ صفر پانچ فیصد رہی جو ماہ نومبر سے کم تھی۔ اراکین پارلیمنٹ کہتے ہیں کہ مہنگائی کو ریورس گیئر لگنے کی بات قابل یقین نہیں ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟