18 نومبر 2018
تازہ ترین
درداورسوزش میں آملے کااستعمال

  ،اس کا ترش ذائقہ بھی وٹامن سی کی وجہ سے ہی ہوتا ہے، آملہ میںپا ئے جانے و الے وٹامن سی کی مقدارمالٹے کی نسبت 20گنا زیادہ ہوتی ہے، وٹامن سی ہمارے جسم کے میٹابولزم میںاہم کرداراداکرتا ہے، ساتھ ہی یہ ٹاکسن اورزہریلے مادوںکوبھی تلف کرتا ہے، ا س میںموجودخاص قسم کاکیمیائی مادہ جوہڈیوں کی نشوونما کے سلسلہ میںمددکرتاہے ،آملے کومربعے اچار سلاد کی طرح کھایاجاسکتا ہے، جگرکے مریض بھی ا س کواستعمال کرسکتے ہیں کیونکہ وٹامن سی اورپروٹین میٹابولزم میںاہم کام سرانجام دیتے ہیں ا س لیے یہ جگر اورمعدے کو فعال کرنے اوروزن گھٹانے میںمددکرتا ہے، یہ جلدی امراض میں بھی نہایت مفید ہے، اس مقصدکیلئے مربع سلاد  یا سوکھے آملے بھگوکر ان کاپانی پی سکتے ہیں، اس کے ریشے قبض سے نجات دیتے ہیں، بالوں کی نشوونماکیلئے صدیوں سے آملے کااستعمال رائج ہے، ا س میں موجود کیلشیم بالوںکومضبوط اوران کارنگ سیاہ کرتا ہے، ا س کیلئے سوکھے آملوںکاپانی ابال کر لگایاجاسکتا ہے ،آملے میںموجودہ کوبالٹ جسم میں انسولین کی پیداواربہترکرتاہے، جوڑوں کے درداورسوزش میںبھی آملے کااستعمال مفیدہے نیزاس میںموجود وٹامن بی جسم میں نیاخون پیداکرنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟