22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
درخت کا تنا ہزاروں سال پرانی ثقافت کا عکاس

درخت کا تنا ہزاروں سال پرانی ثقافت کا عکاس

چین سے تعلق رکھنے والے ږینگ چن ہی نامی آرٹسٹ نے ہزاروں سال پہلے قدیم چینی شہر میں خوشحالی کے ایک منظر سے منصوب چینی پینٹنگ کو 40 فٹ قدیم درخت کے تنے پر خوبصورتی سے تراش ڈالا۔ یہ فن پارہ چین کے صوبے فیوجیان میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا، جس میں مقامی ثقافت کی منفرد انداز میں عکاسی کرتے ہوئے ہزاروں سال پرانی فن تعمیر اور لوگوں کے رہن سہن کو نمایاں کیا گیا ۔ ږینگ چن کی یہ کاوش تاریخ کو منفرد انداز میں نئی نسل تک پہنچانے کا خوبصورت انداز ہے جس کو نمائش کے دوران تاریخ کے طلبا نے خوب سراہا۔ اس خوبصورت فن پارے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کر لیا گیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟