24 اپریل 2019
تازہ ترین
درخت سے نکلنے والی انوکھی آبشار

درخت سے نکلنے والی انوکھی آبشار

مونٹینگرو اپنی جھیلوں، تالابوں اور پہاڑوں کے لئے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے لیکن اس کی شہرت کی ایک اور وجہ ایسا درخت ہے جس میں سے ٹھنڈے اور شفاف پانی کی آبشار نکلتی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مونٹینگرو کے گائوں ڈینوسا میں شہتوت کا ایک ایسا درخت موجود ہے جس میں سے برسات کے موسم کے بعد سے آبشار ابل پڑتی ہے۔ شہتوت کے درخت سے آبشار بہنے کا اپنی نوعیت کا منفرد عمل گزشتہ 20 یا 25 سال سے جاری ہے۔ مقامی افراد نے کہا ہے کہ یہ درخت 100 سال پرانا ہے، جس کے تنے کے بیچوں بیچ ایک خلا بن گیا ہے جس میں سے ٹھنڈے اور شفاف پانی کی آبشار نکلتی ہے۔  یہ نہایت خوبصورت منظر ہوتا ہے جو دل موہ لیتا ہے۔ مقامی افراد کی کثیر تعداد اس سے مستفید ہو رہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ برسات کے موسم میں جمع ہونے والا زیر زمین پانی درخت کی جڑوں سے ہوتا تنے میں داخل ہوتا ہے اور کسی دبائو کی وجہ سے تنے میں موجود خلا کے ذریعے باہر نکل آتا ہے، تاہم وجہ کوئی بھی ہو، یہ منظر دلکش اور علاقہ مکینوں کے لئے یہ آبشار کسی نعمت سے کم نہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟