درجہ حرارت بڑھنے سے سمندروں کی سطح میں پریشان کن اضافہ

   درجہ حرارت بڑھنے سے سمندروں کی سطح میں پریشان کن اضافہ

 جرنل سائنس میں حالیہ شائع شدہ رپورٹ  سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں  سمندروں کی سطح میں پریشان کن حد تک  اضافہ ہو سکتا ہے ۔   کرہ ارض  کے گزشتہ     125000 سال  کے  دوران بڑھتے  درجہ حرارت  سے سمندروں کی سطح بلند ہوئی  تاہم سائنس دانوں کے  مطابق اس ضمن میں تشویشناک بات یہ ہے کہ قدیم ماضی کے مقا بلے  میں آج سمندروں کی سطح  6 سے لے کر 9 میٹرز تک بلند ہو چکی ہے ۔  ڈبلن یو نیورسٹی کے ماہرین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ درجہ حرارت یا عالمی حدت بڑھنے کے موجودہ رجحانات ہمارے لئے پریشان کن ہیں  اور دور جدید کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے سمندروں کی سطح میں ماضی کے مقابلہ میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے   جبکہ  ماضی میں  بڑھتی ہوئی سردی یا گرمی کے باعث ہزاروں سالوں میں سمندروں کی سطح بلند  ہوئی ۔    


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟