24 ستمبر 2018
تازہ ترین
دبئی اور پاکستان میں  گولڈ پلیٹڈ ہاؤسنگ پروجیکٹ کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے تجارتی گروپ کے سربراہ اور الزرعونی فاؤنڈیشن کے چیئرمین سہیل محمد الزرعونی نے پاکستان کے تعمیراتی ادارے کی شراکت داری سے دبئی اور پاکستان میں بیک وقت دنیا کے پہلے  گولڈ پلیٹڈ ہائوسنگ پروجیکٹ  کی تعمیر کا اعلان کر دیا ، جس کے تحت پہلے مرحلے میں دبئی میں ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں پاکستان میں اپنی نوعیت کے اس منفرد منصوبے کا آغاز کیا جائے گا،  اس پروجیکٹ سے ہونے والی تمام آمدنی کو پاکستان کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سہیل محمد الزرعونی نے کہا کہ منصوبے میں غریب طبقے کو طبی سہولیات کی فراہمی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت تعلیمی اداروں کی تعمیر شامل ہے، جس سے  یقینی طور پر پاکستان کے سماجی طور پر پسماندہ اور غریب لوگوں کی زندگیوں میں خوشیاں لانے میں مدد ملے گی۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟