25 ستمبر 2018
تازہ ترین
داعش کا امیِرخراساں مارا گیا،افغانستان کا دعویٰ

 افغانستان نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی حملے میں داعش کا امیر برائے خراساں ابو سعید مارا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی این ڈی ایس  نے فضائی حملے میں داعش خراساں کے امیر ابو سعید اورکزئی المعروف سعد ارہابی کی 10 دیگر کمانڈرز کے ہمراہ ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ این ڈی ایس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ داعش کا مقامی امیر ضلع خوگیانی کے جنگلات میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے فضائی اور زمینی آپریشن کے دوران مارا گیا جب کہ اس دوران اسلحہ ڈپوز کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ فضائی حملے کے بعد بری فوج نے علاقہ کلیئر کرایا اور دو زخمی جنگجوئوں کو حراست میں لے کر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ فضائی آپریشن افغان فضائیہ نے کیا یا پھر اتحادی افواج نے بمباری کی اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟