09 اپریل 2020
تازہ ترین
داعش جیسا شر آج تک نہیں دیکھا ، ٹرمپ

داعش جیسا شر آج تک نہیں دیکھا ، ٹرمپ

 امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس دہشت گردی کو کچلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ، داعش جیسا شر آج تک دنیا نے نہیں دیکھا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہار امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے سی آئی اے کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر کیا۔ سی آئی اے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران امریکی نائب صدر مایک بنس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی سراغ رساں اداروں کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ امریکی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں خفیہ اداروں کا کلیدی کردار ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے باضابطہ طور پر اقتدار سنبھالنے  کے بعد پہلے روز سی آئی اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ اس سے قبل وہ خفیہ اداروں کو انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کے الزامات پر سخت تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟