17 نومبر 2018
تازہ ترین
خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس میں منعقد ہوئی جہاں قائم مقام گورنر خیبرپختونخوا مشتاق غنی نے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔ حلف لینے والے وزرا میں عاطف خان، شہرام ترکئی، تیمور سلیم جھگڑا، محمد اشیاق ارمڑ، قلندر لودھی، شکیل خان، محب اللہ، سلطان خان، ہشام انعام، کامران بنگش اور اکبر ایوب شامل ہیں۔  حلف برداری کی تقریب ایک بار پہلے وزیراعلیٰ محمود خان کی مصروفیات کے باعث ملتوی کی گئی تھی جب کہ ایک رکن شاہ محمد نے بطور مشیر حلف اٹھانے سے انکار کیا۔  ذرائع کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد نئے منتخب ہونے والے ایم پی ایز میں سے نئے وزیر لئے جائیں گے اور اگلے مرحلے میں صوبائی کابینہ میں ایک خاتون مشیر کو بھی مقرر کیا جائے گا۔ نئی صوبائی کابینہ میں عاطف خان سینئر وزیر کے ساتھ ساتھ سیاحت کا محکمہ بھی سنبھالیں گے جب کہ شہرام ترکئی محکمہ بلدیات، تیمور سلیم جھگڑا وزیر خزانہ، محمد اشیاق ارمڑ محکمہ جنگلات اور قلندرخان لودھی محکمہ خوراک کا قلمدان سنبھالیں گے۔ اسی طرح شکیل خان محکمہ مال، محب اللہ محکمہ زراعت، ڈاکٹر امجد علی محکمہ معدنیات، سلطان محمد خان محکمہ قانون، ہشام انعام اللہ محکمہ صحت، کامران بنگش محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر ہوں گے۔ کابینہ میں شامل عبدالکریم وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صعنت ہوں گے اور ضیائ اللہ بنگش بھی وزیراعلی کے مشیر ہوں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟