18 نومبر 2018
تازہ ترین
خیبرپختونخوا،پی کے 23 شانگلہ میں دوبارہ پولنگ جاری

خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 23 شانگلہ میں دوبارہ پولنگ جاری ہے۔   عام انتخابات میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آئوٹ 10 فیصد سے کم ہونے کے باعث الیکشن کمیشن نے الیکشن دوبارہ کرانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد آج پی کے 23 کے صوبائی حلقے میں پولنگ ہورہی ہے۔  صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہو ا جو کسی وقفے کے بغیر شام 6 بجے تک جاری رہے گا، حلقے میں مجموعی طور پر 135 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ اس نشست پر 13 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی، متحدہ مجلس عمل کے محمد یار، عوامی نیشنل پارٹی کے عمر زادہ اور پیپلز پارٹی کے افسر الملک نمایاں ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟