18 اگست 2019
تازہ ترین
خوشی کا اظہار مہنگا پڑ گیا

خوشی کا اظہار مہنگا پڑ گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سیٞ نے طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی نعت خواں اور مذہبی شخصیت جنید جمشید کی تصویر والی ٹی شرٹ پہننے پر پاکستانی نږاد جنوبی افریقن سپنر عمران طاہر کی سرزنش کی ہے۔ عمران طاہر نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں گونارتنے کو آئوٹ کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی شرٹ اوپر اٹھا کر جنید جمشید کی تصویر والی ٹی شرٹ ظاہر کر کے انہیں منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عمران طاہر کا عمل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے کیونکہ کوئی بھی کھلاڑی بلااجازت اپنے کھیلنے اور پہننے والے سامان پر ذاتی پیغامات کی نمائش نہیں کر سکتا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟