خوراک کی قیمتوں میں 3.3فیصد  کمی

اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی نے بتایا ہے کہ گزشتہ برس نومبر کے مقابلے میں دسمبر کے مہینے میں خوراک کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نوٹ کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر دودھ کی مصنوعات، سبزیوں اور دیگر کئی اشیائے خوراک کی قیمتوں میں 3.3 فیصد کمی ہوئی۔ فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن  ہر ماہ ایک فہرست جاری کرتی ہے، جس میں اہم اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھائوکا جائزہ لیا جاتا ہے۔