23 اکتوبر 2018
تازہ ترین
خواتین کی حفاظت ہمارااخلاقی فرض، عمران ہاشمی

 نامور بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ اداکاروں کو فلمیں سائن کرنے سے پہلے معاہدے میں جنسی ہراسانی سے متعلق شق شامل کرانی چاہئے تاکہ ہراسانی اور بدسلوکی جیسے واقعات سے محفوظ رہ سکیں۔ بالی وڈ میں بے باک سین فلمانے کے حوالے سے مشہور اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ اداکاروں کو چاہئے کہ  فلمیں سائن کرنے سے قبل فلمسازوں کے ساتھ کئے جانے والے معاہدے میں جنسی ہراسانی سے متعلق شق شامل کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے مختلف پروڈکشن ہائوسز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بعد جنسی ہراسانی کی شق اپنے معاہدے میں شامل کرانے کا فیصلہ کیا،  یہ اقدام خواتین کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور مردوں کو اپنی حدیں پار کرنے سے روکتا ہے۔ انہوں نے می ٹو مہم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھا آغاز ہے کیونکہ ہر طرح کے حالات میں خواتین کی حفاظت کی ذمہ داری مردوں پر ہوتی ہے اور یہ ہمارا اخلاقی فرض ہے کہ ہم خواتین کی حفاظت کریں۔ می ٹو مہم کے تحت اٹھنے والی بہت سی آوازیں سچ پر مبنی ہیں، لیکن کچھ خواتین جنسی ہراسانی اور می ٹو مہم کو ایجنڈے کے طور پر استعمال کر سکتی ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟