خلا میں روشنی کے پراسرار بلبلے کی تحقیق جاری

ناسا نے خلا میں ایک عجیب نیلی روشنی جیسے بادل کا سراغ لگایا ہے، جس نے ایکماہرین فلکیات کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا۔ ناسا کی اس تصویر نے سوشل میڈیا پر آنے کے بعد عوام میں نئی بحث کا آغاز کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ناسا کی جانب سے اس نیلی روشنی نما بلبلے کے بارے میں تحقیق جاری ہے۔ ناسا کی جانب سے اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کئے جانے کے بعد عوام میں نئی بحث کا آغاز ہوگیا ۔ کسی نے اسے بھوت اور کسی نے خلائی مخلوق قرار دے دیا ، جبکہ ناسا کے مطابق یہ نومولود ستارے کے بعد پیدا ہونے والی روشنی ہے۔ تصویر کو ناسا کے ہبل ٹیلی سکوپ سے حاصل کیا گیا  اور اندازے کے مطابق یہ روشنی زمین سے ایک ہزار نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔ ناسا نے اس تصویر کو ایچ ایچ 7-11 کا نام دیا ، امریکی خلائی ادارے کے مطابق تصویر ایک سموکنگ گن کی طرح معلوم ہو رہی ہے، جس کا ٹیلی سکوپ کے ذریعے مزید جائزہ لیا جارہا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟