13 نومبر 2018
تازہ ترین
خفیہ معلومات جمع کرنے والا مصنوعی سیارہ مدار میں

 جاپان نے قومی سلامتی کے مقاصد کے لئے خفیہ معلومات جمع کرنے کی غرض سے ایک اور مصنوعی سیارہ مدار میں پہنچا دیا ۔ جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق گوشِیما میں قائم تانیگاشِیما خلائی مرکز سے خفیہ معلومات جمع کرنے کی غرض سے ایک اور مصنوعی سیارہ مدار کی جانب روانہ کیا گیا۔   بعد ازاں  اس  نے مصنوعی سیار ے  کو کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچا دیا ہے۔  جاسوس مصنوعی سیار ے کا مقصد سینکڑوں کلومیٹر کی بلندی سے زمین کی سطح کی تصاویر کھینچنا ہے۔ حکومتِ جاپان ان مصنوعی سیاروں کو شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل داغنے کی تنصیبات کی نگرانی اور دیگر چیزوں کے علاوہ سانحات کے موقع پر نقصان کی شدّت کے جائزے کیلئے استعمال کرتی ہے۔ اب خفیہ معلومات جمع کرنے والے جاپان کے آٹھ مصنوعی سیار ے مدار میں ہیں اور تمام مصنوعی سیار ے مِل کردن میں کم از کم ایک مرتبہ زمین کے ہر حصّے کا احاطہ کرنا یقینی بناتے ہیں۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟