19 جنوری 2019
تازہ ترین
خراب جسمانی گھڑی سے کینسر ہوسکتا ہے، ماہرین

جاپان اور امریکا کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ اگر کسی شخص کے جسم میں موجود، قدرتی جسمانی گھڑی درست طور پر کام کرنے کے قابل نہ رہے تو وہ موٹاپے سے لے کر کینسر تک، مختلف اقسام کی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ کم و بیش تمام جانداروں میں قدرتی طور پر ایک نظام موجود ہوتا ہے جو انہیں صبح کے وقت تازہ دم اور بیدار کرتا ہے جبکہ رات کے وقت نیند کا باعث بن کر انہیں آرام کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ عام طور پر اسے ٴٴجسمانی گھڑیٴٴ ٟباڈی کلاکٞ کہا جاتا ہے جبکہ سائنسی طور پر اس کا نام ٴٴسرکاڈیئن ردمٴٴ ہے۔ حالیہ برسوں میں یہ بھی دریافت ہوچکا ہے کہ سرکاڈیئن ردم ہمارے جسم میں خودکار طور پر انجام پانے والے تمام کاموں پر کسی نہ کسی صورت اثر انداز ہوتا ہے۔اگر جسمانی گھڑی ٹھیک کام کررہی ہو تو یہ خودکار نظام بھی درست طور پر کام کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں ہم صحت مند رہتے ہیں۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟