24 ستمبر 2018
تازہ ترین
خا تون ریسٹورنٹ مالک کا کان ہی کھا گئی

مشی گن کے ایک چینی ریسٹورنٹ میں خاتون نے ریسٹورنٹ مالک کا کان ہی کھا لیا۔تفصیلات کے مطابق جیڈ ایندرسن نامی خاتون اپنے آرڈر سے اس قدر ناخوش ہوئیں کہ ریسٹورنٹ کے مالک کا کان کھا لیا۔جیڈ نے 28 جون کو چائنا ون ریسٹورنٹ میں کھانے کا آرڈر دیا۔ ڈپٹی کے مطابق 24 سالہ اینڈرسن کو کھانا پسند نہ آیا تو وہ شکایت کرنے کاؤنٹر کی طرف گئی، جہاں ریسٹورنٹ کا مالک اپنی بیوی کے ساتھ موجود تھا۔مالک کواینڈرسن کی بات سمجھنے میں دشواری ہوئی تو اس نے اپنے بیٹے کو بلا لیا۔ مالک کے تقریباً آٹھ دس سال کے بیٹے نے اینڈرسن کی بات ترجمہ کر کے اپنے باپ کو سمجھانے کی کوشش کی۔اسی دوران اینڈرسن نے اپنا کھانا پھینکا اور بچے کو دھکا دے دیا۔ اس کے بعد وہ مالک کی بیوی پر چڑھ دوڑی لیکن مالک بیچ میں آگیا۔اس پر اینڈرسن نے اس کے کان پر کاٹ لیا، جس سے کان کا کچھ حصہ الگ ہوگیا۔  مالک کے خوفزدہ بیٹے نے 911 پر کال کر کے مدد بلائی۔ کچھ دیر بعد ڈپٹی وہاں پہنچے تو مالک اور اس کی بیوی کو ہسپتال پہنچایا۔ مالک کی بیوی کے سر پر چوٹیں لگی تھیں۔حکام کا کہنا ہے اینڈرسن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حادثے کے وقت اینڈرسن کا چھوٹا بچہ گھر میں تنہا تھا، اینڈرسن نے اپنے بچے کو بغیر کسی کی نگرانی کے گھر چھوڑا تھا۔ حکام نے اینڈرسن کے بچے کو ذمہ دار بالغ کے سپرد کردیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ کے مالک کا کان دوبارہ جڑ جائے گا جبکہ اینڈرسن پر جو مختلف دفعات عائد کی گئی ہیں، جن پر اسے 10 سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟