17 نومبر 2018
تازہ ترین
خانی کی مصنفہ نے بالی وڈ کیلئے کام شروع کر دیا

 مقبول ترین ڈرامہ سیریل خانی کی مصنفہ اسما نبیل نے بالی وڈ فلموں کے لئے بھی کام کرنا شروع کر دیا۔ اسما نبیل نے خانی ڈرامے کی زبردست کامیابی کے بعد بالی وڈ فلم ہیلی کاپٹر ایلا کیلئے ایک گانا لکھا ہے جو اداکارہ کاجول پر فلمایا گیا ہے۔ اسما نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ بھارتی فلم کے لئے گانا لکھا ہے جو ان کی پسندیدہ اداکارہ کاجول پر فلمایا گیا ۔ انہوں نے گیت کی ایک سطر بھی  لکھی اور اسے ایک جذباتی لمحہ قرار دیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے فلمساز پردیپ سرکار اور پنچالی سرکار کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کو فلم کا گانا لکھنے کا موقع دیا۔ فلم ہیلی کاپٹر ایلا کی کہانی ایک ایسی ماں کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے بیٹے کی اکیلے پرورش کرتی ہے، اس فلم میں ماں اور بیٹے کے درمیان دوستی، تنائو، جذبات اور ان کا خوبصورت رشتہ دیکھا جا سکے گا۔ فلم کی مرکزی اداکارہ کاجول ہیں جو کہ ماں اور گلوکارہ کا کردار ادا کریں گی جبکہ اداکارہ نیہا دھوپیا معاون کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ فلم  7ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟