26 ستمبر 2018
تازہ ترین
خامنہ ای کی مالیاتی جرائم میں ملوث افراد کیلئے خصوصی عدالتوں کی منظوری

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بڑے مالیاتی جرائم میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے روحانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے کرپشن کے خاتمے کے لیے ملزمان کو سخت سے سخت اور بروقت سزائیں دینے کے لیے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے انسداد کرپشن کی خصوصی عدالتوں کے قیام کی منظوری چیف جسٹس کی درخواست پر دی ہے جس میں استدعا کی گئی تھی کہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے خصوصی عدالتوں کا قیام ناگزیر ہے۔ امریکا کی جانب سے اقتصادی پابندیوں کے باعث مشکلات میں گھیرے ایران نے ملک کی اقتصادی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ کرپشن کی روک تھام سے ملکی خزانے کو ہونے والے نقصان سے بچانے کا فیصلہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟