18 ستمبر 2018
تازہ ترین
خاتون کی ٹریفک وارڈن پر تھپڑوں کی بارش

لاہور میں خاتون نے موبائل فون نمبر مانگنے پر غصے میں آ کر ٹریفک وارڈن کی پٹائی کردی۔ سی ٹی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی کو تحقیقات کا حکم دےدیا۔ شاہدرہ موڑ پر مشتعل خاتون نے ٹریفک وارڈن پر تھپڑوں کی بارش کردی۔ خاتون کا موقف ہے کہ وارڈن نے موٹر سائیکل رکشہ روک کر مجھ سے موبائل فون نمبر مانگا اور انکار پر میرا بازو پکڑ لیا۔ جھگڑے کے دوران ڈیوٹی پر تعینات دیگر وارڈنز بھی وہاں آگئے ،جبکہ راہ گیر بھی تماشا دیکھتے رہے۔ سی ٹی او لاہور نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اہلکار کے قصور وار ثابت ہونے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟