14 نومبر 2018
تازہ ترین
حیدر آبادی چکن قورمہ

اجزا

چکن۔۔۔۔ 600گرام

نمک۔۔۔۔ حسب ذائقہ

ہلدی۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ

لال مرچ پسی ہوئی۔۔۔۔ ڈیڑھ کھانے کا چمچ

لیموں کا رس ۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ

ادرک لہسن پیسٹ ۔۔۔۔  دو کھانے کے چمچ

کھانے کا تیل۔۔۔۔ چار کھانے کے چمچ

پیاز۔۔۔۔ ایک عدد

ثا بت زیرہ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

ہری مر چ ۔۔۔۔ دو عدد

چھوٹی اِلائچی۔۔۔۔ تین عدد

بڑی اِلائچی۔۔۔۔۔ تین عدد

 ٹماٹر۔۔۔۔ تین عدد

دہی۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ

کالی مرچ پسی ہوئی۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ

زیرہ کٹا ہوا۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

کٹا ہوا دھنیا۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

چکن یخنی۔۔۔۔ آدھا کپ

آلو بخارہ ۔۔۔۔ دس گرام

گارنش ۔۔۔۔ ہری مرچ ، ہرا دھنیا ، ادرک

ترکیب

 ایک برتن میں چکن ، آئل ، نمک، ہلدی، لال مرچ پسی ہوئی ، لیموں کا رس اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور آدھے گھنٹے تک فریج میں رکھیں۔

 ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے مصالحہ لگا چکن کو تین سے چار منٹ تک درمیانی آنچ پر ڈیپ فرائی کریں ۔

 ایک پین میں کھانے کا تیل، پیاز ، ثا بت زیرہ ، ہری مر چ، چھوٹی الائچی ، بڑی الائچی، ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر ، دہی ، نمک، ہلدی ، لال مرچ پسی ہوئی ، کالی مرچ پسی ہوئی، زیرہ پائوڈر اور کٹا ہوا دھنیا ڈال کر دو سے تین منٹ تک بھو نائی کر لیں ۔

 چکن یخنی ڈال کر چار سے پانچ منٹ تک دم دیں۔

 اس میں آلو بخارہ ، فرائی کیا ہوا چکن اور گارنش ڈال کر تین سے چار منٹ تک بھونائی کر لیں ۔

 چکن یخنی ڈال کر دو سے تین منٹ تک دم دیں ۔

 مزیدار حیدر آبادی چکن قورمہ تیار ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟