20 ستمبر 2018
تازہ ترین
حکومت کے پاس ویږن کے بجائے صرف خواب ہیں،فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام  ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس ویږن کے بجائے صرف خواب ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اکابرین نے اسلامی تشخص کو برقرار رکھنے کے لیے قربانیاں دیں ، ہم نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں نوابوں، سرداروں کا غرور توڑا، عالمی و مقامی اسٹیبلشمنٹ کو ناراض کر کے آگے بڑھے۔ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی اضطراب کا شکار ہے جب کہ چین سے دیرینہ تعلقات اقتصادی دوستی میں تبدیل ہونے سے دھچکہ لگا۔ انہوں نے بیگم کلثوم نواز کے لیے تعزیت کرتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کچھ روز کے لیے ملتوی کر دیا جائے تو بہتر ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟