14 نومبر 2018
تازہ ترین
 حکومت کی سلیکشن ہارس ٹریڈنگ سے ہوئی،سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اےک  نااہل شخص جہازمیں اراکین اسمبلی کولارہا ہے،ہمارے لوگوں کوفون کرکے انہیں توڑنے کی کوشش کی گئی، اس حکومت اوراس کے عہدیداروں کی سلیکشن ہارس ٹریڈنگ سے کی جارہی ہے۔پنجاب اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ کراچی میں ان کے ایم پی اے نے شہری پرتشددکیامگرقانون حرکت میں نہیں آیا،پہلے پٹائی کرلوپھردبا ئوڈال کرصلح کرلو۔سعد رفیق کا کہناتھا کہ عمران خان غیر ملکی قرضہ نہیں لینا،ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بھولنا نہیں،ہم روز آپ کو یاد دلاتے رہیں گے ،یہ فراڈ زیادہ دن نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں بنا رہے ،ابھی وزیراعظم نہیں بنے اور 25 ،25 آدمی ساتھ چل رہے ہیں، دیکھیں گے کس کس گورنر ہائوس کی دیواریں گریں گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟