21 جولائی 2019
تازہ ترین
حکومت کی بجلی کی قیمت مزید بڑھانے کی تیاری

حکومت کی بجلی کی قیمت مزید بڑھانے کی تیاری

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت مزید بڑھانے کی تیاری کرلی اور عوام پر مزید 200 ارب روپے کا بوجھ ڈالا جائے گا جس کیلئے صرف نیپرا کے فیصلے کا انتظار ہے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ سابقہ ادوار میں بجلی ٹیرف کے تعین میں تاخیر ہوتی رہی، 3 روپے 86 پیسے کی بجائے صرف ایک روپے 27 پیسے بجلی قیمت میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 5 برآمدی صنعتوں کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کی، گزشتہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ روکے رکھا۔ان کا کہنا ہے کہ نیپرا بجلی کی گزشتہ درخواستوں کی سہ ماہی سماعت کرچکا ہے اور نیپرا کی طرف سے فیصلہ آنے کے بعد صارفین کو بجلی قیمتوں کی مد میں 200 ارب روپے منتقل ہوں گے۔ عمر ایوب کے مطابق ہم سال کے آخر تک گردشی قرضے کو 250 ارب روپے پر لائیں گے، ہم نے حال ہی میں گردشی قرضہ 200 ارب روپے کم کیا ہے اور 200 ارب روپے کا مزید گردشی قرضہ ختم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 20 ہزار بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کرائے ہیں، 2 ہزار بجلی چور جیلوں میں ہیں جب کہ بجلی چوری پر محکمے کے 450 افراد کے خلاف بھی کاروائی کی گئی۔چیئرمین وزیر اعظم ٹاسک فورس ندیم بابر نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں مزید دو روپے فی یونٹ تک اضافہ ہوگا اور یہ سارا اضافہ یک مشت نہیں بلکہ مرحلہ وار ہوگا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟