21 جولائی 2019
تازہ ترین
حکومت کا کوئی دبائو نہیں، حمزہ کے الزامات مسترد کرتے ہیں، نیب اعلامیہ

حکومت کا کوئی دبائو نہیں، حمزہ کے الزامات مسترد کرتے ہیں، نیب اعلامیہ

ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کے الزامات پر نیب کا موقف سامنے آیا ہے کہ نیب پر حکومت کا کوئی دبائو نہیں، حمزہ شہباز اور ان کی فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ حمزہ کے ڈی جی نیب پر لگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہیں، یہ سب کچھ کھسیانی بلی کھمبا نوچنے کے مترادف ہے۔ نیب کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے ڈی جی نیب نے حمزہ شہباز سے ڈگری سے متعلق کوئی بات نہیں کی، ڈی جی نیب نے ایسی کوئی بات کی تو حمزہ اس وقت خاموش کیوں رہے۔ نیب اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈی جی نیب پر لگائے گئے تمام الزامات نہ صرف مسترد کرتے ہیں بلکہ حمزہ شہباز کے الزامات کی مذمت بھی کرتے ہیں۔ نیب خودمختار ادارہ ہے اور قانون کے مطابق فرائض سرانجام دیتا ہے، ادارے پر حکومت کا کوئی دبائو نہیں۔ حمزہ کے الزامات کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہیں۔ اعلامیے کے مطابق حمزہ شہباز اور ان کے خاندان کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں، حمزہ نیب پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں، یہ الزامات ان کے خلاف کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟