حکومت کا( ن) لیگ  کی شاہ خرچیاں عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

حکومت نے مسلم لیگ  ن کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو ٹاک شوز میں سابقہ حکومت کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات منظر عام پر لانے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ  ن  لیگ کو میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیا جائے اور سابقہ  ن  لیگی حکومت کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات بھی عوام کے سامنے لائی جائیں۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ  ن لیگی حکومت کی طرف سے پیدا کی گئی معاشی بدحالی اور بالخصوص پاور سیکٹر کی بدحالی پر بریفنگ دی جائیں جب کہ تحریک انصاف کے منشور اور کاموں کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کیا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ  پارلیمان کو اعتماد میں لے کر کیے جائیں گے۔ انہوں  نے پارٹی رہنمائوں کو ڈیمز فنڈ کے لیے موثر تشہیری مہم چلانے کی ہدایات بھی دیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا تحریک انصاف کے اجلاس پر رد عمل سامنے آیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی، حکومت پشاور میٹرو کی کرپشن چھپانے ی کوشش کر رہی ہے، بجلی گیس اور کھاد کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر بوجھ ڈالا گیا

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟