25 جون 2019
تازہ ترین
حکومت کا حج 2019 کیلئے فی حاجی 45 ہزارروپے سبسڈی دینے پرغور

حکومت کا حج 2019 کیلئے فی حاجی 45 ہزارروپے سبسڈی دینے پرغور

وفاقی حکومت نے حج 2019 کے لیے فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی دینے پر غور شروع کر دیا۔ ڈالر کی بڑھتی قدر کے باعث حج مہنگا ہونے کا امکان ہے جس پر عازمین حج کے ساتھ ساتھ حکومت بھی پریشان ہے۔ طویل مشاورت کے بعد حکومت نے حج سبسڈی دینے پر غور شروع کر دیا ہے ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج پر سبسڈی دینے سے متعلق تجاویز تیار کرتے ہوئے فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی دینے کی سفارش کی ہے۔ وزارت مذہبی امور اور وزارت خزانہ کے درمیان حج سبسڈی کے معاملے پر مشاورت ہوگی۔ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور وزیر خزانہ اسد عمر کے درمیان ملاقات آئندہ ہفتے ہوگی جس میں مشاورت کے بعد حج پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اگر حج پر سبسڈی منظور نہ ہوئی تو سرکاری حج کا خرچہ 4 لاکھ 20 ہزار فی عازم سے بھی تجاوز کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ عازمین حج پر کم بوجھ ڈالنے کے لیے گزشتہ سال بھی ن لیگ کی حکومت نے خصوصی گرانٹ دی تھی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟