18 ستمبر 2018
تازہ ترین
حکومت کا آئندہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کےدوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ حکومت نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھتے ہوئے ان میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سمری بھیجی گئی تھی جسے وزیراعظم نوازشریف نے مسترد کردیا اور قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 سے 6 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟