حکومت  نے 9 اور 10 محرم الحرام کو  عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت  نے 9 اور 10 محرم الحرام کو  عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی  کے مطابق وفاقی حکومت نے  9 اور 10 محرم الحرام کی مناسبت سے 20 اور 21 ستمبر بروز جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا  وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔دوسری جانب محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چاروں صوبائی حکومتوں نے 9 اور 10محرم کو ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی ہےاوراس حوالے سے وفاق کو خطوط بھی لکھ دیئے گئے ہیں


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟