18 نومبر 2018
تازہ ترین
حکومت نے آئی جی پنجاب کیلئے 3 ناموں کا پینل بھیج دیا

 وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب کے لئے 3 ناموں کا پینل پنجاب حکومت کو بھیج دیا ہے ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کے پینل میں محمد طاہر خان، خالد داد لک اور فیصل شاہکار کے نام شامل ہیں۔ محمد طاہر خان اس وقت آئی جی خیبر پختونخواہ ہیں جبکہ فیصل شاہکار اس وقت نیشنل سکولز آف پبلک پالیسی میں ڈائریکٹر سٹاف ہیں۔ ایس اینڈ جی اے ڈی حکام کے مطابق آئی جی پنجاب کے لیے ناموں کا پینل وفاق سے آ گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد ایک نام فائنل کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی حکام بھجوائے گئے پینل میں دو بار تبدیلیاں ہوئیں، پھر فائنل کر کے پنجاب حکومت کو بھجوایا گیا۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟