19 جنوری 2019
تازہ ترین
حکومت فوجی عدالتوں میں توسیع پرسنجیدہ نہیں ہے،خورشیدشاہ

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت فوجی عدالتوں میں توسیع پر سنجیدہ نہیں ہے جس کی وجہ فواد چودھری کو ٹاسک دیا جانا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فواد چودھری کو ٹاسک دینے سے حکومت کی فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر غیر سنجیدگی ثابت ہوتی ہے ، اپوزیشن جماعتیں فواد چوہدری کے سا تھ اطمینان محسوس نہیں کرتیں ، فواد چودھری کو ذمہ داری دینے کی بجائے وزیر اعظم عمران خان خود ذمہ داری لیتے تو بات سمجھ میں آتی تھی ۔ اس سوال پر کے کیا پیپلز پارٹی کی جانب سے فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت کی جائیگی؟ تو جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ یہ بعد کا معاملہ ہے ۔ انہوں نے کہا نے تحریک انصاف کی جانب سے آصف علی زرداری کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کو مثبت عمل قرار دیا دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے پاس آصف علی زرداری کے خلاف کوئی مواد نہیں، تحریک انصاف سپریم کورٹ جائے گی تو بھی الیکشن کمیشن ہی آنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ہی درخواست دائر کرنے کیلئے مناسب فورم ہے ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟