19 جنوری 2019
تازہ ترین
حکومت باز نہ آئی تو اسے سبق سکھائیں گے ،بلاول بھٹو

 پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر عوام نے اسلام آباد پر چڑھائی کردی تو حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی اور حکومت باز نہ آئی تو اسے سبق سکھائیں گے کہ ووٹ کی چوری کا بدلہ کیسے لیا جاتا ہے۔ کوٹری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دھاندلی سے حکومت ملی، وفاقی حکومت جانتی ہے کہ وہ ہمیں میرٹ اور کام میں شکست نہیں دے سکتی اسی لئے ہمارے خلاف سازشیں کررہی ہے، نااہل وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے عوام کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے اور پی پی پی کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے۔  سندھ کے عوام کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے، کیوں دیوار سے لگا رہے ہو، پانی، بجلی، گیس بند کرکے سندھ میں کربلا برپا کردیا ہے، اگر سندھ اور بلوچستان کے عوام نے اپنے احساس محرومی کی وجہ سے، جنوبی پنجاب کے عوام نے اپنا حق لینے کے لیے، پنجاب کے عوام نے حکومت کی نااہلی کی وجہ سے اور خیبر پختون خوا کے عوام نے انسانی حقوق کی پاسداری کے لئے اسلام آباد پر چڑھائی کا فیصلہ کرلیا تو تمہاری جعلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے، ہمارے صبر کو لبریز نہ کرو تم سے پہلے بھی فرعون آئے ان سے سبق سیکھو۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟