22 فروری 2019
تازہ ترین
حکومت آئی ایم ایف سےپہلے  ڈیل کرچکی تھی، مہنگائی کا سونامی آنیوالا ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پائے گئے پروگرام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٟ نٞ لیگ نے مہنگائی کا بوجھ اُتارنے اور معاشی استحکام لانے کیلئے 2015  میں آئی ایم ایف پروگرام ختم کر دیا تھا، پہلے وزیراعظم ہیں جو کشکول لے کر خود آئی ایم ایف سے ملنے گئے مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا عمران صاحب، ہم نہیں چاہتے آپ خودکشی کریں کیونکہ خودکشی حرام ہے مگر جھوٹ اور یوٹرن پر کم از کم معافی تو مانگیں یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ن  لیگ کے دور حکومت کے دوران جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ آئی ایم ایف میں جانے کے بجائے خودکشی کو ترجیح دیں گے ترجمان ن لیگ نے سوال کیا کہ چوروں کی طرح آئی ایم ایف سے خفیہ شرائط طے کرنے کی بجائے پارلیمان کو آگاہ کیوں نہیں کیا جارہا مریم اورنگزیب نے کہا کہ نااہل حکومت نے اپنی نااہلی کا سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے، جس ٹیم پر وزیراعظم کو خود اعتماد نہیں، اُس پر عوام کیسے اعتماد کرے مریم اورنگزیب نے کہا کہ  آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا، یوٹیلٹی اسٹور بند اور حج سبسڈیز ختم کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جھوٹی اور نالائق حکومت قوم کو دھوکہ دے رہی تھی، حکومت چور دروازے سے آئی ایم ایف سے پیکج ڈیل پہلے ہی فائنل کر چکی تھی، نالائق، عوام دشمن حکومت آئی ایم ایف سے طے پانے والی شرائط چھپا کیوں رہی ہے۔ ترجمان مسلم لیگ  ن نے کہا کہ  آئی ایم ایف پیکج سے مہنگائی کا نیا سونامی آنے والا ہےعوام تیار رہے، قوم کو بتائیں کہ نئے آئی ایم ایف بیل آئوٹ پیکج میں گیس، بجلی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ ہوگا۔ مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ عمران صاحب بتائیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کی تعمیر پر کیا طے ہوا، روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت میں اضافے اور اشیائ کی قیمتیں بڑھنے سے معاشی قیامت کا منظر پیدا ہوجائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو بتائیں نئے آئی ایم ایف پیکج سے افراط زر میں مزید کتنے فیصد اضافہ ہوگا اور جی ڈی پی گروتھ ریٹ کتنے فیصد بڑھے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟