25 ستمبر 2018
تازہ ترین
حکومتی پالیسیوں سے اپوزیشن  بیروزگار ، احسن اقبال

، آئندہ عام انتخابات میں اپنے کامیاب منصوبوں کے بل بوتے پر عوام سے ووٹ مانگنے جائیں گے لیکن سڑکوں پر دھول اڑانے والے منہ چھپاتے پھریں گے ، آج عالمی ادارے اور میڈیا پاکستان کی ترقی کے مثبت اشاریوں کی رپورٹس جاری کر رہے ہیں جو موجودہ حکومت کی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے وعدے اور اعلان کے مطابق 2018ئ تک لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دے گی، جس سے معاشی ترقی کی رفتار میں مزید اضافہ ہوگا ، موجودہ حکومت تین سال میں 11ہزار میگا واٹ سسٹم میں لا رہی ہے  ، حکومت کی کامیاب پالیسیوں کے باعث اپوزیشن سیاسی طور پر بیروزگار ہو گئی تھی ، اس لئے اس نے پانامہ کے ایشو میں جان ڈالنے کی کوشش کی لیکن اس میں بھی ناکام رہی، تمام اپوزیشن جماعتوں کو چیلنج ہے کہ وہ آئیں اور 2013ئ سے پہلے آج کے پاکستان کے بدلتے حالات پر مناظر ہ کر لیں انہیں اعدادوشمار کے ساتھ حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟