حکومتی شخص کیخلاف کارروائی کی تو نیب بجٹ میں کٹ لگایا گیا،چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ کہا گیا کہ نیب میں سزا دلوانے کی شرح 7فیصد ہے، جبکہ نیب میں سزا دلوانے کی شرح 70فیصد ہے، اگر یہ بات غلط ثابت ہوئی تو خود ہی گھر چلا جائونگا،  نیب ہیڈ کواٹر میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی شخص کیخلاف کارروائی کی تو نیب بجٹ میں کٹ لگایا گیا، ادارے کو بھلا بھلا کہا گیا تو جواب دیتا رہوں گا، مجھے بے شک برا بھلا کہتے رہیں جواب نہیں دونگا، نیب کسی کا چہرہ نہیں کیس دیکھتا ہے، ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایا جس سے معیشت کو نقصان ہو، 5لاکھ کے منصوبے پر 50کروڑ لگ جائیں تو تحقیقات جرم نہیں ،  کرپشن کے خاتمے میں نیب کا کلیدی کردار ہے، انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ نیب کی وجہ سے بیورو کریٹس فیصلے کرتے ہوئے گھبرا رہے ہیں ، نیب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟