21 نومبر 2018
تازہ ترین
حکومتی سینئر حکام کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی عائد

 وزیراعظم نے حکومتی عہدیداران اور سیکریٹریز سمیت سینئر حکام کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی عائد کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد اس حوالے سے ایک نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور تمام وفاقی مشیران و معاونین کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کرانے پرپابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ وفاقی سیکریٹریز اور دیگر سینئر حکام سمیت کسی محکمے یا اتھارٹی کے سربراہ بھی سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج نہیں کراسکیں گے۔  وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کرانے کی کوئی درخواست قبول نہ کی جائے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟