26 ستمبر 2018
تازہ ترین
 حوثی باغیوں کا ایک اور میزائل حملہ ناکام

سعودی عرب نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے ایک اور بیلسٹک میزائل کو مار گرایا ۔ عرب میڈیا کے مطابق یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی سرحدی شہر جازان پر ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا ،جسے سعودی فضائیہ نے فضا میں ہی تباہ کر کے شہریوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔ میزائل کے ٹکڑے مقامی آبادی پر گرے تاہم کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر سعودی شہر جازان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گی ۔ کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ عالمی اداروں کو حوثی باغیوں کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور شہری آبادی کو نشانہ بنائے جانے کا نوٹس لینا چاہئے۔ گزشتہ کئی ماہ سے حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟