26 ستمبر 2018
تازہ ترین
حماس کی اسرائیل کو ہوائی اڈے  کی پیش کش

فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن موسیٰ ابو مرزوق نے اسرائیل کی جانب سے ایلات میں ہوائی اڈے کے قیام کی پیش کش کی خبروں کومسترد کردیا ہے۔ رہنما حماس نے ایک بیان میں کہا کہ حماس کی جانب سے اسرائیل کو غزہ کی پٹی کے سوا کسی اور علاقے میں ہوائی اڈے کی پیش کش کی گئی اور نہ ہی غزہ کے ملازمین کی اسرائیل کے توسط سے تنخواہوں کی ادائیگی کی بات کی گئی۔اسی طرح جنگ بندی کے سلسلے میں اسرائیل کی جانب سے حماس کے سامنے بھی ایسی کوئی تجویز پیش نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ تحریک فتح کے نائب صدر محمود العالول نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ اسرائیل نے حماس کی سامنے قبرص کے پلیٹ فارم سے بندرگاہ قائم کرنے اور ایلات کے قریب اسرائیل کی زیرنگرانی ہوائی اڈہ قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔ یہ ہوائی اڈہ صرف قطر کی پروازوں کے لیے مختص ہوگا۔تحریک فتح کے رہ نما کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کے محرکات صرف فلسطینی نہیں بلکہ اس میں قطر،، ایران اور ترکی جیسے امور بھی شامل ہیں۔ نیز اسرائیل جنگ بندی کے ذریعے اپنے نئے فیصلے مسلط کرنا چاہتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟